نائجیریا کے چرچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 12 افراد ہلاک ، 18 زخمی

نائجیریا کے چرچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 12 افراد ہلاک ، 18 زخمی
نائجیریا کے چرچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 12 افراد ہلاک ، 18 زخمی

  

ابوجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی مسلمان ملک نائجیریا کے ایک چرچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی نائجیریا کے ایک چرچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور چرچ میں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ واقعہ اونیٹشا شہر کے قریبی علاقے اوزوبولو کے سینٹ فلپ چرچ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے اس دوران چرچ پر حملہ کیا گیا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ کسی قسم کی دہشتگردی کی واردات نہیں ہے اور نہ ہی کسی شدت پسند گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ یہ واقعہ مقامی لوگوں کے آپس کے جھگڑے کے باعث پیش آیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -