شیخ رشید سے وقف املاک بورڈ کا رقبہ جلد واگزار کرائیں گے: صدیق الفاروق
ملتان (ویب ڈیسک)چیئرمین وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفاروق نے کہا کہ جب میں نے وقف املاک بورڈ کا چارج سنبھالا تووقف املاک کا ادارہ ایک سو36کروڑ کے خسارے میں تھا اور اب 86کروڑسے زائد نفع میں جارہاہے۔ ایم این اے شیخ رشید احمد متروکہ وقف املاک کا رقبہ لال حویلی میں ضم کئے ہوئے ہیں جلد ان سے یہ جگہ خالی کروائی جائے گی، جن سیاسی افراد نے متراکہ وقف املاک کیا راضی پر قبضے کررکھے تھے ان سب سے قبضے واپس لئے گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وقف املاک بورڈ کی جانب سے بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کے بورڈکے کرائے داروں کے لئے لگائے جانے والی ملتان میں کھلی کچہری کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیاگیا۔