محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے پر خواجہ سرا میدان میں آ گئے ،جناح ہسپتال میں احتجاج، ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف نعرہ بازی

محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے پر خواجہ سرا میدان میں آ گئے ،جناح ...
محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے پر خواجہ سرا میدان میں آ گئے ،جناح ہسپتال میں احتجاج، ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف نعرہ بازی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے پر خواجہ سرا میدان میں آ گئے ،جناح ہسپتال میں خواجہ سراﺅں نے ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف نعرے کی،تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کو علاج کیلئے جناح ہسپتال لائے توڈاکٹرزموجود نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ،خواجہ سراﺅں کا کہنا تھا محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرزجھگڑے کا حل نکالیں ،غریب لوگ نجی ہسپتالوں میں علاج نہیں کرا سکتے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج ساتواںروز ہے ، اوپی ڈیز اور ان ڈور کے مکمل بائیکاٹ کے باعث دور دراز سے آنے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔مذاکرات ناکامی کے بعد محکمہ صحت نے 66 ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -