طاہر القادری کل وطن واپس آئیں گے ، جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کے لیے قانونی آپشنز اختیار کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کل وطن واپسی آرہے ہیں جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ادھر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کے لیے قانونی آپشنز اختیار کر نے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کل وطن واپس آکر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔طاہر القادری نے بیرون ملک مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور وہ تحریک کے نتائج تک پاکستان میں ہی رہیں گے ۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا رابطہ بھی ہوا ہے جس میں جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کے لیے قانونی آپشنز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے شیخ رشیدکو کل ناصر باغ میں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے جس پر انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
مزید خبریں :”میم:میں نے میاں صاحب کے دیدار کی وجہ سے سعودی عرب واپسی کینسل کردی“جذباتی کارکن نے مریم نواز کو پیغام بھیجا تو آگے سے نواز شریف کی صاحبزادی نے ایسی نوید سنا دی کہ کارکن کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ،کیا کہا؟جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا