ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، علاج نہ ہونے پر جناح ہسپتال میں خواجہ سراﺅں کا احتجاج، ایم ایس آفس کے باہر ناچنے کی دھمکی

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، علاج نہ ہونے پر جناح ہسپتال میں خواجہ سراﺅں کا احتجاج، ...
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، علاج نہ ہونے پر جناح ہسپتال میں خواجہ سراﺅں کا احتجاج، ایم ایس آفس کے باہر ناچنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایک خواجہ سرا کا علاج نہیں ہو سکا جس کے بعد خواجہ سراﺅں نے نہ صرف احتجاج کیا بلکہ ایم ایس آفس کے باہر ناچنے کی دھمکی بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے ، حکومت اور ینگ ڈاکٹرز اپنے اپنے موقف پر اڑے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔ جناح ہسپتال لاہور کی او پی ڈی میں ایک خواجہ سرا کو علاج کیلئے لایا گیا لیکن ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام بند کر رکھا ہے جس کے باعث خواجہ سرا کا علاج نہیں ہو سکا۔

ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ،بتایا جائے دورہ سوات میں زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کیں، مراد سعید

ساتھی کا علاج نہ ہونے پر متعدد خواجہ سرا ہسپتال میں اکٹھے ہوگئے اور ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے خلاف تالیاں بجا کر خوب احتجاج کیا۔ خواجہ سراﺅں نے دھمکی بھی دی کہ اگر ان کے ساتھی کا علاج نہ ہوا تو وہ ایم ایس آفس کے باہر ناچیں گے۔

مزید :

لاہور -