قادر آباد کول پاور پلانٹ پاکستانی انجینئر بے ہوش ،ہسپتال داخل

قادر آباد کول پاور پلانٹ پاکستانی انجینئر بے ہوش ،ہسپتال داخل
قادر آباد کول پاور پلانٹ پاکستانی انجینئر بے ہوش ،ہسپتال داخل

  

ساہیوال(آن لائن) قادر آباد کول پاور پلانٹ میں بھاپ سے ایک پاکستانی انجینئر نیامت اللہ بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ، حالت نازک ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کول پاور پلانٹ چین سے مل کر بنانے والی کمپنی کے انجینئر نیامت اللہ پلانٹ کی پیداوار کی چیکنگ کے دوران کول گیس کے یونٹ سے گزرے تو دوسری طرف سے بھاری بھاپ کی لپیٹ میں آگئے اور بیہوش ہو کر گر گئے جس پر انہیں فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا لیکن ابھی تک وہ حوش میں نہیں آئے ۔ کمپنی انتظامیہ نے اس معاملہ کی تحقیقات شرو ع کر دی ہے ۔

مزید :

ساہیوال -