قرآن پر حلف لینے والی ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے ایک ایسے رہنماءکیساتھ تصاویر منظرعام پر آ گئیں کہ شیخ رشید کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے گی، دیکھ کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا

قرآن پر حلف لینے والی ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے ایک ایسے رہنماءکیساتھ ...
قرآن پر حلف لینے والی ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے ایک ایسے رہنماءکیساتھ تصاویر منظرعام پر آ گئیں کہ شیخ رشید کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے گی، دیکھ کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ  ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماءملک نور اعوان کیساتھ ملاقات کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جس کے باعث مراد سعید کے ان الزامات کو بھی تقویت ملی ہے جو انہوں نے ریہام خان کی پریس کانفرنس کے بعد عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مراد سعید کی جانب سے سوالات اٹھانے کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آگئیں ،ایسی باتیں کہہ دیں کہ تحریک انصاف کے رہنما کو زور دار جھٹکا دے دیا

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے ویڈیو پیغام کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریحام خان نے قرآن اٹھا کر الزام تراشی اور کردارکشی کی نئی کوشش کی ہے۔ ریحام خان کسی بھی الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کا جواب دیں اور بتائیں کہ دورہ سوات کے دوران ان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی اوران کو دورے کے دوران کس سیاسی رہنماءکے معاون کی خدمات حاصل رہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ریحام قرآن پرہاتھ رکھ کربتائیں سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں۔

ان کے اس بیان کے بعد ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مراد سعید کے تمام سوالوں کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں جس سے اس نوجوان کو صدمہ پہنچے گا ،مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیر ئیر دائر پر نہ لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمہارے سوالوں کے جواب میں رسیدیں بھی شامل کروں گی کیونکہ میں ان میں سے نہیں ہوں جن کے برے کام چھپے ہوئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ،بتایا جائے دورہ سوات میں زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کیں، مراد سعید

ان کے اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد اب ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماءملک نور اعوان کیساتھ سیرینا ہوٹل میں ڈنر کرتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ وہی ملک نور اعوان ہیں جنہوں نے شیخ رشید پر 22 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور پارلیمینٹ کے باہر انہیں روک کر اپنی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -