سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اخلاقی کمیٹی کا اجلاس، عائشہ گلالئی کے الزامات پر10رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اخلاقی کمیٹی کا اجلاس، عائشہ گلالئی کے ...
سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اخلاقی کمیٹی کا اجلاس، عائشہ گلالئی کے الزامات پر10رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کی اخلاقیات کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا جس میں عائشہ گلہ لئی کے معاملے پر10 رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ، اخلاقیات کمیٹی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا نے کا فیصلہ

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں جاری پارلیمانی رہنماﺅں کی اخلاقیات کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں عائشہ گلالئی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیق کے لئے 10رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، کمیٹی میں 6حکومت اور اتحادی جماعتوں ،4 اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے۔کمیٹی عمران خان کے میسجز کی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی، واضح رہے کہ پارلیمانی رہنماﺅں کی اخلاقیات کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما ءشریک نہیں ہواجبکہ عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں اخلاقیات کمیٹی کے معاملے کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -