عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمنٹ میں جا کرآج ہمارے لوگ بتائیں گے کہ تحقیقات کیسے ہوتی ہیں : عمران خان

عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمنٹ میں جا کرآج ہمارے لوگ بتائیں گے کہ ...
عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمنٹ میں جا کرآج ہمارے لوگ بتائیں گے کہ تحقیقات کیسے ہوتی ہیں : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تحقیقات چاہتا ہوں مگر مسلم لیگ (ن) نے میرے اوپر الزامات لگائے ہیں میرے خلاف ہی بنائی گئی کمیٹی میں میرے ہی مخالفین بٹھا دئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ  عائشہ گلالئی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے لیکن مسلم لیگ (ن) کے لوگ عائشہ گلالئی کا معاملہ کروائیں بھی، کمیٹی بھی خود بنائیں اور فیصلہ بھی خود کریں تاہم آج پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بتائیں گے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کس طرح ہونی چاہیے۔ مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں جوالزام لگاہے اس کو ثبوت پیش کرنے پڑتے ہیں۔

قوم میر شکیل الرحمان کے چینل کا بائیکاٹ کر کے انہیں سبق سکھائیں :عمران خان
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں اخلاقیات کمیٹی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -