سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا، پہچاننا مشکل ہوگیا

سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا، پہچاننا مشکل ہوگیا
سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا، پہچاننا مشکل ہوگیا

  



ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیوی گوری خان ان دنوں سخت پریشان ہیں، اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے ان کا خوبصورت چہرہ جو سورج کی تیز شعاعوں کو برداشت نہ کرسکا۔

عائشہ گلہ لئی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے خدشے کے بعد ارمینہ خان میدان میں آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابرام سمیت حال ہی میں لاس اینجلس سے چھٹیاں گزار کر لوٹے ہیں جہاں انہوں نے سری دیوی اور ان کے بچوں کے ساتھ بھی خوشگوار وقت گزارا۔ تاہم ان چھٹیوں کے دوران ساحل سمندر کی سیر کرتے ہوئے گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعیں برداشت نہ کرسکا اورجھلس گیا جس کی وجہ سے ان کی جلد متاثر ہوگئی ہے۔بھارت واپس آنے کے بعد گوری ممبئی کے علاقے باندرا میں ایک جلدی کلینک کے باہر دیکھی گئیں ہیں، جہاں وہ اپنے چہرے کے علاج کی غرض سے آئی تھیں، جھلسی ہوئی اور سوجن زدہ جلد کی وجہ سے گوری خان کو پہچاننا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

مزید : تفریح