نواز شریف کو ہر فورم پر دفاع کا موقع ملا، نیب کیسز سے بچنے کے لئے سارا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: عمران خان

نواز شریف کو ہر فورم پر دفاع کا موقع ملا، نیب کیسز سے بچنے کے لئے سارا ڈرامہ ...
نواز شریف کو ہر فورم پر دفاع کا موقع ملا، نیب کیسز سے بچنے کے لئے سارا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عدلیہ ، جے آئی ٹی سمیت ہر فورم پر اپنے دفاع کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا ،جب صفائی دینے کا وقت تھا تب شریف خاندان نے کوئی صفائی پیش نہیں کی اور اب کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوگئی ہے،نواز شریف بلی تھیلے میں لے کر نہ گھومیں قوم کو بتائیں کہ ان کے خلاف سازش کر رہا ہے ؟ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے سابق وزیر اعظم اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ، انہیں معلوم ہے کہ ان کا کیس نیب میں چلنے والا ہے جہاں وہ پھنس جائیں گے۔ نواز شریف نیب سے ڈرے ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ان پر جو الزامات ہیں وہ پاکستان کے بڑے سے بڑے چور پر بھی نہیں۔

اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تحقیقات چاہتا ہوں ، میرے خلاف بنی کمیٹی میں میرے ہی مخالفین بٹھائے گئے ہیں : عمران خان
بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد شریف خاندان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع ملا لیکن وہ چاہے کچھ بھی کرلیں ان کے آگے صرف شکست ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والا شخص سرکاری خرچ پر لاہور جانے والا ہے جہاں وہ خود کو مظلوم بناکر پیش کرے گا۔ ہم نے تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں نواز شریف کی لاہور آمد کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔جب نواز شریف سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہے تو ملک کی جیلوں میں موجود لوگ عدالتوں کا فیصلہ صرف اس لیے مانیں کہ وہ غریب ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں جتنے بھی چور موجود ہیں ان سب کی چوری کو یکجا کرلیں تو بھی نواز شریف کے ایک بیٹے کے گھر کی قیمت نہیں بنتی۔

قوم میر شکیل الرحمان کے چینل کا بائیکاٹ کر کے انہیں سبق سکھائیں :عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جن کے خلاف خود نیب میں کیسز کھلنے والے ہیں انہیں دوبارہ وزیر خزانہ بنادیا گیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) پر مجھے بہت افسوس ہے کہ وہ موروثی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے شریف خاندان کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ (ن) لیگ والے چاہے جو بھی کرلیں ان کے آگے شکست ہے۔ جب ہم سڑکوں پر نکلے تو ن لیگ کے لوگوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتا ہے اور اسے کہیں سے اشارہ ملا ہے، اب میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ کیا اب وہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کررہے، آپ کہتے ہیں کہ سازش ہوگئی، اس بات کا اشارہ کہاں سے آیا، ملک سے باہر جو آپ کے خیرخواہ بیٹھے ہیں کہیں انہوں نے تو آپ کو اشارہ نہیں دیا کہ جو پاکستان میں دو ادارے بچے ہوئے ہیں یعنی فوج اور عدلیہ انہیں بھی بدنام کریں۔ نواز شریف صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اداروں کو تباہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمان کے چینل کا عوام کو بائیکاٹ کرنا چاہیے، کیا میڈیا ہاو¿س کا یہی کام ہے کہ جو بھی انہیں پیسہ دے اس کے ایجنڈے کو فروغ دیناہے، عمران خان نے طاہر القادری کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کا مطالبہ جائز ہے ماڈل ٹاﺅن میں دن دیہاڑے خون کی ہولی کھیلی گئی ، اس حوالے سے بھی جے آئی ٹی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -