برسات میں اگر آپ یہ کام کرلیں تو یقینی طور پر درجن بھر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

برسات میں اگر آپ یہ کام کرلیں تو یقینی طور پر درجن بھر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں
برسات میں اگر آپ یہ کام کرلیں تو یقینی طور پر درجن بھر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

  

      لاہور(حکیم قاضی ایم اے خالد) موسم برسات میں اگر حفظان صحت کا خیال رکھا جائے تو اس موسم کو باعث رحمت بنایا جا سکتا ہے۔ اس موسم میں گرمی اور رطوبت کی زیادتی کی وجہ سے مضر اور خطرناک جراثیم کی افزائش میں تیزی آجاتی ہے جس سے موسمی اور متعدی بیماریاں نمودار ہوتی ہیں،سردرد‘بخار‘پیٹ درد‘قے‘متلی‘ دست‘بھوک کی کمی ‘ڈی ہائیڈریشن ‘گیسٹرو ، نزلہ‘ زکام‘کھانسی‘انفلوئنزا‘ بدہضمی‘ پھوڑے‘پھنسیاں‘خارش‘ قے‘متلی‘آشوب چشم سمیت دیگر جلدی بیماریاں شامل ہیں۔ ان امراض کی وجہ آلودہ پانی ‘گلے سڑے پھلوں کا استعمال اور ناقص خوراک ہے۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے پانی کودس منٹ اسٹیل کے برتن میں ابال کر استعمال کریں۔ جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھیں، دن میں کم از کم ایک بار صابن سے اچھی طرح ضرور نہائیں اور صاف لباس پہنیں گھر اور گلی محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ان جگہوں پر پانی ہرگز جمع نہ ہونے دیں۔ گھر میں جراثیم کش ادویات اسپرے کریں یاقدیم گھریلوہربل جراثیم کش اسپرے یعنی حرمل‘ گوگل کی دھونی دیں۔ بازاری کھانوں یا کھلے عام فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیا سے پرہیز کریں۔ سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔ نرم اور زود ہضم غذا کھائیں‘باسی اشیا سے مکمل پرہیز کریں۔ زیادہ کھانا نہ کھایا جائے۔ روم کولر کا استعمال اور کھلے آسمان تلے سونا نقصان دہ ہے اس لیے کہ نمدار ہوا بدن کے درجہ حرارت کو مناسب نہیں رہنے دیتی اور بخار کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے نیز جوڑوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔سرکہ‘ ادرک ‘لہسن اورلیموں پانی کا استعمال موسم برسات کی بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت پیاز پر سرکہ ڈال کر کھائیں،رات کو ایک چمچ اسپغول سکنجبین میں ڈال کر پیا کریں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -