قومی اسمبلی میں اخلاقی کمیٹی کا قیام ،پی ٹی آئی کا کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار

قومی اسمبلی میں اخلاقی کمیٹی کا قیام ،پی ٹی آئی کا کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار
قومی اسمبلی میں اخلاقی کمیٹی کا قیام ،پی ٹی آئی کا کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی کے معاملے پر بننے والی اخلاقیاتی کمیٹی کے قیام کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا،آج اس کمیٹی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ہو ا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میں حکومتی اور اتحادی ممبران اسمبلی کے چھ، جب کہ اپوزیشن کے چار اراکین شامل ہوں گے،تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اس کمیٹی کا حصہ نہیں بنے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت جس انداز کی کمیٹی بنائی جارہی ہے ،اس سے وہ اپنی مر ضی کے نتائج اخذ کرنا چاہتی ہیں،ہم نے اس حوالے سے اپنی تجاویز اور اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

’’ہم خواتین کو کیا ۔۔۔‘‘ ریحام خان آہستہ آہستہ کھلنے لگی،اب ایسا اعلان کر دیا گیا کہ عمران خان پریشان ہو جائیں گے

مزید :

قومی -