موجودہ دور کی سیاست ایشو ز پر نہیں نعروں پر چلتی ہے،پاکستان کی خود مختاری کوخطرہ ہوا تو جان دے دیں گے:خورشید شاہ

موجودہ دور کی سیاست ایشو ز پر نہیں نعروں پر چلتی ہے،پاکستان کی خود مختاری ...
موجودہ دور کی سیاست ایشو ز پر نہیں نعروں پر چلتی ہے،پاکستان کی خود مختاری کوخطرہ ہوا تو جان دے دیں گے:خورشید شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی سیاست ایشوز پر نہیں بلکہ نعروں پر چلتی ہے،اگر پاکستان کی خود مختاری کو خطرہ ہوا تو اپنی جان دے دیں گے۔

فتح تو میاں صاحب کی ہوئی، پہلے نواز شریف وزیر اعظم تھے ، اب ان کا کارکن وزیر اعظم ہے:خواجہ سعد رفیق

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اہم ایشوز پر بات کرنی تھی، انتخابی اصلاحات پر محنت کی ، مزید تجاویز دینگے،مبارک ہو اتنی بڑی کابینہ بن گئی اس کے بعد امید تھی کہ ایوان بھرا ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا 4 لوگوں کو ملکی حالات کے خطرناک ہونے کا پتا ہے ،مجھے ان کی بات پر یقین ہے کہ حالات واقعی ایسے ہوں گا لیکن حکومت کو اس پر پر توجہ دینی چاہیے جبکہ سابق وزیر اعظم نے بھی کہا کہ اب جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں کہتا رہا کہ پارلیمان کو طاقت کا محور بنائیں لیکن میر بات نہیں مانی گئی اور نتیجہ دیکھ لیا کیا ہوا،ہم نہیں کہتے یہ اچھا ہوا۔

مزید :

قومی -