عمران خان کوئی خدا نہیں ، شخصیات اور مفادات کو نہیں مانتے کردار سب سے اہم ہے، عائشہ گلا لئی کا قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب

عمران خان کوئی خدا نہیں ، شخصیات اور مفادات کو نہیں مانتے کردار سب سے اہم ہے، ...
عمران خان کوئی خدا نہیں ، شخصیات اور مفادات کو نہیں مانتے کردار سب سے اہم ہے، عائشہ گلا لئی کا قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ جو کام این جی سالوں نہیں کر سکیں عائشہ گلا لئی نے ایک دن میں کر دیا ، کمزور خواتین کا استحصال ہو رہا ہے انہیں پیغام دیتی ہوں کہ ڈرنے کی ضرور ت نہیں حوصلہ کر کے میدان میں آئیں میں ان کے ساتھ کھڑی ہو نگی ،عمران خان کوئی خدا نہیں ، شخصیات اور مفادات کو نہیں مانتے کردار سب سے اہم ہے، میری پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا گیا میرے پاس تو رکن اسمبلی ہونے کے ناطے سے فورم موجود ہے لیکن ہزاروں خواتین ایسی ہیں جو آواز بلند نہیں کر سکتیں ، مجھے ایوان میں کیسے اجنبی بنا دیا گیا ہے یہ کیسے ہو گیا ، تحریک انصاف کے خلاف پری ولیج موشن موو کروں گی، اکیلے پریس کا نفرنس کی نہ تو کسی نے مجھے اس پر اکسایہ بلکہ کہوں گی عمران کی حرکا ت کے باعث آج یہ نوبت آئی ، پی ٹی آئی کی سیاست کی وجہ سے ملک کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرسکی لیکن اب میں باقاعدہ مبارکباد پیش کر تی ہوں،احتساب کمیشن میرے خلاف انتقامی کارروائی کر رہا ہے ، سوشل میڈیا پر مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی بتا دوں اگر اس جماعت میں رہو گے تو اچھے اگر پی ٹی آئی چھوڑ دی تو آپ کو سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ گندہ کر دیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دو کے نعرے لگاتے رہے تاہم عائشہ گلا لئی نے تقریر جار ی رکھی ۔ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ اورمہذب پاکستان چاہتی ہوں،گالم گلوچ نہیں چاہتی ہوں یہاں ایک ایسانظام پی ٹی آئی لے آئی ہے کہ جو ان کے مخالف ہے ان کو کسی طو ر پر بھی بخشا نہیں جا سکتا ، پی ٹی آئی نے میری غیر سیاسی بہن جو پاکستان کے لیے اسکواش کھیلتی ہے اس کو نہیں بخشا ،میرے خاندان پر تہمتیں لگائی گئیں، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں، میرے خلاف احتساب کمیشن کو متحرک کر دیا گیا ہے حالانکہ قوم کے 65کروڑ سے زائد کی رقم سے بننے والے اس ادارے نے آج تک ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف ہاتھ ڈالنا ہو گا تو میں کہتی ہوں کہ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن پر بھی ہاتھ ڈال لیں ۔ جب تک پی ٹی آئی میں ہیں ٹھیک اور پاک باز ہے لیکن جب چھوڑیں تو گالیاں دی جاتی ہیں اور ہر طرف آپ کو گندا کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ۔ میں اپنے کردار اور عزت کے معاملے پر کوئی کمپرمائز نہیں کر سکتی اور قوم سے بھی یہی توقع کر تی ہوں کہ اس معاملے پر کو ئی کمپرومائز نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتی ہوں جہاں خواتین کا استحصال نہ ہو میں نے ایک دن میں وہ کام کیا ہے جو این جی اوز کئی سالوں میں نہیں کر پائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر مظلوم عورت کے ساتھ ہوں جہاں ضرورت ہوگی پہنچوں گی ۔ ملک میں ہزاروں عورتیں ظلم کا شکار ہیں مگر آواز اٹھانے کی سکت نہیں رکھتیں میں ان کی آواز بنوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی خدا نہیں ، شخصیات اور مفادات کو نہیں مانتے ،ہرشخص کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کردار پرتوجہ دے انہوں نے کہا کہ مجھے میرے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں اورمیرا خاندان کسی دھمکی سے نہیں ڈرنے والے ۔ عائشہ گلا لئی نے پی ٹی آئی کے اراکین کے شور شرابے میں تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا میں حق کی بات کر تی رہوں گی مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ تحریک انصاف جو چاہے کر لے ، جتنی کر دار کشی چاہے کرے مجھے حق بات سے ہٹا نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کر تی ہوں جماعت اسلامی کا بلاول بھٹو کا کہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کی بات کی ۔

مزید :

قومی -