فریال مخدوم سے علیحدگی کے دو دن بعد ہی باکسر عامر خان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں،تصاویر سامنے آ گئیں،یہ لڑکی کون ہے؟جان کر آٓپ بھی دنگ رہ جائیں گے

فریال مخدوم سے علیحدگی کے دو دن بعد ہی باکسر عامر خان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ...
فریال مخدوم سے علیحدگی کے دو دن بعد ہی باکسر عامر خان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں،تصاویر سامنے آ گئیں،یہ لڑکی کون ہے؟جان کر آٓپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فریال خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اس خبر کو ابھی دو ہی دن گزرے تھے کہ عامر خان نے زندگی کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک اور نوجوان اور خوبرو لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی جانب سے جیسے ہی ویڈیو شیئر کی گئی تو ٹویٹر پر طوفان آ گیا ،ویڈیو میں عامر خان نوجوان لڑکی گلبہار بیکنزر کے ساتھ موجود ہیں جو کہ بیوٹی ایڈوائزر اور انسٹاگرام سٹار ہیں ۔گلبہار بیکنزر ابوظہبی میں رہتی ہیں ۔عامر خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں وہ نوجوان لڑکی کے ساتھ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں تو وہ کبھی نائٹ کلب میں رقص کرتے نظر آتے ہیں ۔گاڑی میںویڈیو بناتے ہوئے عامر خان کیمرے کی طرف دیکھ کر کہتے ہیں ”کیا ہو رہاہے ؟یہاں میں اپنی لڑکی کے ساتھ موجود ہوں اور مزے کر رہاہوں “،جس پر گلبہار مسکراتے ہوئے کہتی ہیں ’ہم دبئی میں مزے کر رہے ہیں ‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -