شفاف انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی اصلاحات میں پاکستان تحریک انصاف ہر ممکن تعاون کرے گی:شاہ محمود قریشی

شفاف انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی اصلاحات میں پاکستان تحریک انصاف ہر ...
شفاف انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی اصلاحات میں پاکستان تحریک انصاف ہر ممکن تعاون کرے گی:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ملک میں شفاف انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی اصلاحات میں ہر ممکن تعاون کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بل پر اختلافی نوٹ دیا حکومت چاہتی ہے تو بات کے لیے تیا رہیں،ہم ایسا مسودہ چاہتے ہیں کہ کوئی خلاباقی نہ رہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گاہے بگاہے مختلف ادوار میں الیکشن کمیشن پر اعتراضات آئے،ایک عام شہری کی خواہش ہے کہ اس کے ووٹ کا استحقاق مجروح نہ ہو ،ہم چاہتے ہیں سب مل کر پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کوئی خدا نہیں ، شخصیات اور مفادات کو نہیں مانتے کردار سب سے اہم ہے، عائشہ گلا لئی کا قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب

مزید :

اسلام آباد -