بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی جاسوس بنادیا

بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی جاسوس بنادیا
بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی جاسوس بنادیا

  

امرتسر(آئی این پی )بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی جاسوس قرار دیا ، اوراسکے خلاف واویلا کرتے ہوئے کہا کہ واہگہ بارڈ پر400فٹ اونچا پرچم لگانے کا مقصدر پورے امرتسر پرنظر رکھنا ہے۔

شمالی کیمرون میں خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق واہگہ بارڈر کے قریب پاکستانی حدود میں 400 فٹ اونچائی پر 120 فٹ چوڑا پاکستانی پرچم لگانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ یہ پرچم 14 اگست 2017 کے روز، آزادء وطن کی 70 سالگرہ کے موقعے پر لہرایا جائے گا لیکن اس بے ضرر اور بے جان پرچم سے بھارتی حکام اور میڈیا، دونوں کے پیٹ میں مسلسل مروڑ اٹھ رہے ہیں۔اب یہ خبر ملی ہے کہ بھارت نے 400 فٹ بلند پاکستانی پرچم کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد پورے امرتسر پر نظر رکھنا ہے جو لاہور کے پہلو میں بھارت کا سرحدی شہر بھی ہے۔بھارتی میڈیا اس پاکستانی پرچم کے بارے میں طرح طرح کے دعوے کررہا ہے ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی جھنڈا نصب کرنے کیلئے جو ٹاور بنایا گیا ہے وہ اتنا اونچا ہے کہ اس سے پورے امرتسر پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور اس مقصد کیلئے ٹاور کی چوٹی پر جاسوسی کے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ ایک اور خبر میں بھارتی میڈیا نے اس کے متضاد دعوی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس پرچم بردار پاکستانی ٹاور کو اس طرح بنایا جارہا ہے کہ اس کی چوٹی پر بہ یک وقت درجن بھر سے بھی زیادہ پاکستانی فوجی ہر وقت تعینات رہیں گے جن کا اصل مقصد بھارت کے سرحدی شہر امرتسر پر نظر رکھنا اور بھارت کی جاسوسی کرنا ہوگا۔

دوسری جانب بی ایس ایف حکام نے پاکستان کو اپنے خدشات اور اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے لیکن سرکاری ذرائع سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مارچ 2017 میں واہگہ بارڈر کے نزدیک امرتسر میں 350 فٹ اونچا بھارتی جھنڈا لگایا تھا لیکن وہ ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے وہ چند مہینوں کے اندر ہی پھٹ گیا اور بالآخر اسے واپس اتارنا پڑا۔ اس واقعے پر ساری دنیا میں بھارت کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -