گلالئی سکینڈل، سیاسی رہنما پری چہرہ لڑکیوں کی دھمکی سے خوفزدہ

گلالئی سکینڈل، سیاسی رہنما پری چہرہ لڑکیوں کی دھمکی سے خوفزدہ

  

اسلام آباد (آن لائن) عائشہ گلالئی سکینڈل کے بعد سیاسی رہنماﺅں کی اکثریت نے چپ سادھ لی ہے، ان کی پرانی دوستوں نے رابطے کرکے دھمکانا شروع کردیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو بلیک میل کرنے کیلئے درجنوں خوبرو لڑکیوں نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ طاقت کے ذریعہ اب ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی ہے۔ عائشہ گلالئی کی طرح وہ بھی دیگر مخالف جماعتوں سے رابطہ کرکے سکینڈل فاش کریں گی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی شرفاءنےا پنی عزت بچانے کیلئے اپنی دوستوں کی منتیں سماجتیں کرکے افہام و تقسیم سے بات ختم کرنے کیلئے حامی بھری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -