سعودی عرب میں شہری غیر ملکیوں میں وہ چیز ’بانٹتا‘ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو سعودی حکومت کسی غیر ملکی کو بہت مشکل سے دیتی ہے

سعودی عرب میں شہری غیر ملکیوں میں وہ چیز ’بانٹتا‘ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو ...
سعودی عرب میں شہری غیر ملکیوں میں وہ چیز ’بانٹتا‘ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو سعودی حکومت کسی غیر ملکی کو بہت مشکل سے دیتی ہے

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں افریقی ملک صومالیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے فراڈئیے کو گرفتار کرلیا گیاہے جس نے اپنے گھر میں جعلی اقاموں، جعلی ورک پرمٹ اور جعلی سعودی کرنسی کے ڈھیر لگا رکھے تھے۔

سعودی عرب کی انتہائی طاقتور ترین شخصیت کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک صومالی باشندہ جعلی سعودی کرنسی اور دستاویزات تیار کرتا ہے اورا س نے اس کام کیلئے دارالحکومت میں اپنا ٹھکانہ بنارکھا ہے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کردی اور بالآخر ریاض شہر کے وسطی علاقے سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی، 22عدد جعلی اقامے، 27 جعلی اقامہ کارڈ، لاپتہ افرادکے تین جعلی کارڈ اور چار جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے فلیٹ میں گویا جعلسازی کی فیکٹری قائم کررکھی تھی۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -