ایل سی سی آئی اور گیریژن یونیورسٹی نے صنعت و تعلیمی شعبے کے تعلقات مستحکم کرنے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

ایل سی سی آئی اور گیریژن یونیورسٹی نے صنعت و تعلیمی شعبے کے تعلقات مستحکم ...
ایل سی سی آئی اور گیریژن یونیورسٹی نے صنعت و تعلیمی شعبے کے تعلقات مستحکم کرنے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مابین تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ اور صنعت و تعلیمی شعبے کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ لاہور چیمبر نے 2017ء کو انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے درمیان روابط بڑھانے کا سال قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی اداروں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے بہت سی پبلک اور پرائیویٹ یونیوسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ لاہور چیمبر اور لاہور گیریژن یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) عبید بن ذکریا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ ایل سی سی آئی کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری اکیڈمیہ لنکیج عمر سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

لاہور -