آپریشن خیبر4، ردالفساد کا حصہ ،پاکستانی علاقوں سے فرار ہونیوالوں سے افغان فورسز کونمٹنا تھا:ترجمان دفتر خارجہ

آپریشن خیبر4، ردالفساد کا حصہ ،پاکستانی علاقوں سے فرار ہونیوالوں سے افغان ...
آپریشن خیبر4، ردالفساد کا حصہ ،پاکستانی علاقوں سے فرار ہونیوالوں سے افغان فورسز کونمٹنا تھا:ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر کے ا لزامات مستردکردیے،جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد دھیکلے جا رہے ہیں ۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ خیبر 4آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، ہماری سیکورٹی فورسز نے اس میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، آپریشن سے قبل افغان دفاعی حکام کو اس حوالے سے آگا ہ کیا تھا،پاکستان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو افغانستان نے خود کنٹرول کرنا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہاافغانستان کے ایسے بیانات دوطرفہ قیادت کے باہمی اتفاق کے بھی خلاف ہیں، دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف تعاون پر اتفاق کیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق آپریشن خیبر 4 سے متعلق میڈیا ہیڈ لائینز بھی گمراہ کن ہیں،ہمیں اب تک افغانستان سے کوئی تعاون نہیں ملا۔
موثر بارڈر مینجمنٹ سرحد کے اطراف دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلیے ضروری ہے،بارڈر مینجمنٹ عام لوگوں کی نقل و حرکت ، تجارت کے لیے بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی جاسوس بنادیا

مزید :

قومی -