قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی
قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

حافظ قرآن طالبہ کو اضافی 20نمبر کیوں نہیں دیئے ،ہائی کورٹ نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے جواب طلب کرلیا

درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کرنے جا رہی ہے، نجکاری کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان اور عوام کے اربوں روپے ضائع ہوں گے ، پلانٹ کی نجکاری کرنے کے لئے صوبائی کابینہ سے بھی کوئی منظوری نہیں لی گئی، حکومت کو ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کی بجائے اس کے حصص فروخت کئے جائیں تاکہ عوام کو منافع ہوا، اگر پلانٹ کی نجکاری کر دی جاتی ہے تو بجلی کی تقسیم کا اختیار حکومت کے کنٹرول سے نکل کر پرائیویٹ کمپنیوں کے کنٹرول میں چلا جائیگا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری سے روکا جائے۔

مزید :

لاہور -