درآمدی موبائل فون پر 1500روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ پروفاقی حکومت سے جواب طلب

درآمدی موبائل فون پر 1500روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ پروفاقی حکومت سے جواب طلب
درآمدی موبائل فون پر 1500روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ پروفاقی حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درآمدہونے والے ایک موبائل سیٹ پر 1500روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

حافظ قرآن طالبہ کو اضافی 20نمبر کیوں نہیں دیئے ،ہائی کورٹ نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے جواب طلب کرلیا

جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،حکومت کی جانب سے موبائل فون کے امپورٹ ہونے والے سیٹوں پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو کالعدم قرار دے جس پرعدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -