عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

  

لاہور(نامہ نگار)عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔

حافظ قرآن طالبہ کو اضافی 20نمبر کیوں نہیں دیئے ،ہائی کورٹ نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے جواب طلب کرلیا

عائشہ احد ملک نے لیگل نوٹس علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے 6 اگست کو میڈیا پر بیان دیا جس میں عائشہ احد کو پیشہ ور عورت کہا جو کسی بھی عورت کی تذلیل ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لیگل نوٹس کے مطابق عائشہ احد ایک شریف اور پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور رانا ثناءاللہ کے اس بیان سے نہ صرف ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ پورے گھرانے کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا ، لیگل نوٹس میں رانا ثنااللہ کو انتباہ کیا گیاہے کہ وہ 7روز میں اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں اورہرجانے کے طور پر 200ملین روپے ادا کریں ورنہ ان کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -