پاکستان ریلوے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ٹرین چلائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی، قوم اس دن کو ملی یکجہتی اور یگانگت کے ساتھ منائے گی اس موقع پر پاکستان ریلویز ایک بار پھر میدان میں آگیا ہے، گذشتہ سال کی طرح اس یوم آزادی پر ریلویز کی جانب سے ملک کی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہوئی خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔
آج کی رات بھاری ہوسکتی ہے،بڑی خبرآگئی
پاکستان ریلوے کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی،یہ ٹرین نظریہ پاکستا ن، ہمارے شاندار ماضی اور روشن مستقبل کی عکاسی کرے گی۔ آزادی ٹرین کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور راولپنڈی کیرج فیکٹری میں ایک سو محنت کش ملک کے مختلف ثقافتی ورثوں کے نمونوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ آزادی ٹرین کا افتتاح 12 اگست کو ہوگا اور یہ اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے سٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔