سیاسی جماعتیں عورتوں کو موضوع بنا کر سیاست سے باز رہیں :لاہورہائی کورٹ بار

سیاسی جماعتیں عورتوں کو موضوع بنا کر سیاست سے باز رہیں :لاہورہائی کورٹ بار
سیاسی جماعتیں عورتوں کو موضوع بنا کر سیاست سے باز رہیں :لاہورہائی کورٹ بار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری ذوالفقار علی ،نائب صدر راشد جاوید لودھی اور فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ نے کہا ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے عائشہ گلالئی اور عائشہ احد کو موضوع بنا کر سیاست کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،سیاسی جماعتوں کے ایسے اقدامات کو لاہور ہائیکورٹ باریکسر مسترد کرتی ہے۔ ذاتی اور نجی سطح پر عورتوں کو دنیا کے سامنے تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اور دونوں جماعتوں کو ایسی سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

حافظ قرآن طالبہ کو اضافی 20نمبر کیوں نہیں دیئے ،ہائی کورٹ نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے جواب طلب کرلیا

وکلاءرہنماﺅں نے سانحہ کوئٹہ کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء8اگست 2016ءکو شہید ہونے والے وکلاءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ہم جدا ہونے والے وکلاءبھائیوں کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کو حکومت کی طرف سے کوئی مالی معاونت ابھی تک نہیں ملی۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے لواحقین اور زخمیوں کی مناسب دیکھ بھال اور مالی امداد کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر شہداءکی یاد میں کوئٹہ میں منعقدہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر مبینہ تشدد کے مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید :

لاہور -