ہوائی فائرنگ کیس کے مقدمہ میں ملوث امیر بلاج عرف ٹیپو کی درخواست ضمانت منظور

ہوائی فائرنگ کیس کے مقدمہ میں ملوث امیر بلاج عرف ٹیپو کی درخواست ضمانت منظور
ہوائی فائرنگ کیس کے مقدمہ میں ملوث امیر بلاج عرف ٹیپو کی درخواست ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہوائی فائرنگ کیس کے مقدمہ میں ملوث امیر بلاج عرف ٹیپو کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے مقدمہ میں شریک دیگر 3ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

حافظ قرآن طالبہ کو اضافی 20نمبر کیوں نہیں دیئے ،ہائی کورٹ نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے جواب طلب کرلیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہائی کی خوشی میں فائرنگ کرنے کے کیس میں ملوث امیر بلاج عرف ٹیپو کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے امیر بلاج کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 3ملزموں بابری خان، فیضان اور مومن خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ ملزموں کے خلاف تھانہ گوالمنڈی پولیس نے فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے اس کیس میں امیربلاج عرف ٹیپو اور دیگر تین ملزمان کو جیل بھجوا دیا تھا ،عدالت میں بعد میں چاروں نے گزشتہ روزاپنی ضمانت کی درخواستیں ضمانت دائر کررکھی تھیں جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

لاہور -