پیرس ، ایفل ٹاور کی حدود سے چاقو بردار مشتبہ شخص گرفتار

پیرس ، ایفل ٹاور کی حدود سے چاقو بردار مشتبہ شخص گرفتار
پیرس ، ایفل ٹاور کی حدود سے چاقو بردار مشتبہ شخص گرفتار

  

پیرس (این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی ایفل ٹاور کی حدود سے ایک چاقو بردار مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت ،عجیب الخلقت بچے کی پیدائش،علاقے میں خوف وہراس

میڈیارپورٹس کے مطابق ایفل ٹاور کے انتظام کی ذمہدار کمپنی نے کہا کہ یہ شخص بظاہر اکیلا تھا اور اس کو بہت جلد قابو پاکر گرفتار کر لیا گیا۔اس مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایفل ٹاور کی جگہ کی مکمل تلاشی لی اور اس کو معمول کے مطابق بندش سے15 منٹ قبل ہی خالی کرنے کی ہدایت کی۔اس واقعے کے وقت ٹاور کو پیرس کی سینٹ جرمین فٹ بال ٹیم کے رنگوں سے روشن کیا گیا تھا اور اس درانداز شخص نے بھی اس ٹیم کے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی،تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -