لاہور دھماکہ ،ٹرک میں 2من سے زائد بارودی مواد تھا:فرانزک ماہرین
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے بند روڈ پرہونیوالے دھماکے کے حوالے سے فرانزک ماہرین نے کہاہے کہ ٹرک میں 2من سے زائد بارودی مواد موجود تھا۔
آوٹ فال روڈ پر فروٹ سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،15 سے زائد افراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری
سٹی42نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ پر ٹرک میں ہونیوالے دھماکے کی موقع پر موجود فرانزک ماہرین نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ ٹرک میں2من بارودی مواد موجود تھاجبکہ جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بند روڈ پر کھڑے پھلوں سے لدے ٹرک میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔