عمران خان کو 2نمبر پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کانوٹس

عمران خان کو 2نمبر پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کانوٹس
عمران خان کو 2نمبر پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کانوٹس

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کو دو نمبر پٹھان کیوں کہا؟فیصل آباد کے خالد جاوید نے عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا ،لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کو دو نمبر کہ کر نیازی قبیلے کی توہین کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی 2ہفتے کے اندرمعافی مانگے و رنہ 50لاکھ روپے ہرجانہ اداکریں،خالد جاویدپنجاب ایجوکیشن بورڈزایمپلائزایسوسی ایشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف بھی عائشہ گلالئی کو تین کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجواچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عدلیہ سرے محل کیس اور سوئس بینکوں کے کیسز کو کھول کر تحقیقات کرائے: اعجاز الحق

مزید :

فیصل آباد -