داعش کے 271شدت پسند فرانس پہنچ گئے، دہشتگردی کا خطرہ ہے: فرانسیسی وزیر داخلہ

داعش کے 271شدت پسند فرانس پہنچ گئے، دہشتگردی کا خطرہ ہے: فرانسیسی وزیر داخلہ
داعش کے 271شدت پسند فرانس پہنچ گئے، دہشتگردی کا خطرہ ہے: فرانسیسی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(صباح نیوز)فرانسیسی وزیر داخلہ گیراڈ کولمب نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق سے شدت پسند تنظیم داعش کے271 شدت پسند فرانس پہنچے ہیں جو کسی دہشتگرد واقعے کا سبب بن سکتے ہیں۔

پیرس ، ایفل ٹاور کی حدود سے چاقو بردار مشتبہ شخص گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کولمب کا کہنا تھاکہ فرانس میں پہنچنے والے داعش کے شدت پسندوں میں217 بالغ جبکہ 54 نابالغ ہیں۔ انہوں نے بتایا کئی شدت پسندوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ فرانس میں شدت پسندی سے متاثرہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔