نائجیریا ، گرجا گھر پر حملہ، 11 افراد ہلاک
واشنگٹن (این این آئی)نائیجیریا میں گرجا پر حملے میں 11افراد اہلاک جبکہ 18زخمی ہو گئے۔
داعش کے 271شدت پسند فرانس پہنچ گئے، دہشتگردی کا خطرہ ہے: فرانسیسی وزیر داخلہ
جرمن ریڈیو کے مطابقنائیجریاکے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ایک گرجا گھر پر حملہ ہوا، جس میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کم از کم 2 مسلح افراد شامل تھے ،لیکن ریاستِ انمبرا کے پولیس کمشنر، غوربہ عمر نے بتایا کہ ایک مسلح شخص نیسینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ پر حملہ کیا۔دوسریج جانب تا حال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیکن، پولیس نے کہا ہے وہ نہیں سمجھتے کہ اس کے پیچھے بوکو حرام کے شدت پسندوں کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے کی اکثر آبادی مسیحی برادری پر مشتمل ہے جب کہ کسی گرجا گھر پْر تشدد حملے کا یہ واقعہ شاذ و نادر خیال کیا جاتا ہے۔