آؤٹ فال روڈ پر زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں بہترین علاج ومعالجہ فراہم کیا جا رہا ہے:ترجمان حکومت پنجاب

آؤٹ فال روڈ پر زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں بہترین علاج ومعالجہ ...
آؤٹ فال روڈ پر زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں بہترین علاج ومعالجہ فراہم کیا جا رہا ہے:ترجمان حکومت پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ آؤٹ فال روڈ پر زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں بہترین علاج ومعالجہ فراہم کیا جا رہا ہے، وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 اور متعلقہ اداروں نے دھماکے کی اطلاع کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیااورزخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف زخمیوں کی ہرممکن دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں کے فوری رسپانس کے باعث زخمیوں کو جلد سے جلد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف اب بھی متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

مزید :

لاہور -