چین ، پولیس کا کریک ڈاؤن ، 600مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا ،100گرفتار

چین ، پولیس کا کریک ڈاؤن ، 600مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا ،100گرفتار
چین ، پولیس کا کریک ڈاؤن ، 600مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا ،100گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نینگ (آئی این پی ) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے 600مشتبہ افراد کا پتہ لگاکر100کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کو منشیات کی سمگلنگ کے لئے استعمال کررہے تھے۔

عرب شہزادوں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کیلئے انتہائی خوبصورت نوجوان لڑکیاں کہاں سے اور کس طرح لائی جاتی ہیں؟ پہلی مرتبہ تفصیلات منظر عام پر آگئیں، جان کر ہر لڑکی کانپ اُٹھے
چینی میڈیاکے مطابق پولیس نے کریک ڈاون کے دوران 600مشتبہ افراد کا سراغ لیا جن میں سے پبلک سکیورٹی بیورو کے ہمراہ سز ہو شہر میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے 100مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاجبکہ گرفتار افراد میں 8بڑے مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس بیورو کے ترجمان کا کہناتھا کہ ملزمان معلومات کے تبادلے ،منشیات کی خریدوفروخت اور سمگلنگ کیلئے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم منگ لیو ہوئی کے ذریعے ویڈیو چیٹ استعمال کرتے تھے ،یہی نہیں وہ پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کیلئے منشیات استعمال کرنے والی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے ۔واضح رہے کہ اپریل میں ایک بڑے چھاپے کے دوران 24ملزمان پکڑے گئے تھے جنہوں نے جیلن ،شان ڈانگ اور سچوان کے صوبوں میں 1.2کلوگرام منشیات کااعتراف کیا تھا ۔