فیس بک کی دوستی نے دو افراد کی جان لے لی

فیس بک کی دوستی نے دو افراد کی جان لے لی
فیس بک کی دوستی نے دو افراد کی جان لے لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیروزوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) میسن کالر میں فیس بک کی دوستی نے لڑکے اور لڑکی کی جان لے لی،نجمہ اور علی کے درمیان دوسال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروز والا میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقع گاوں میسن کالر کی رہائشی نجمہ اور شاہدرہ کے علی کے درمیان فیس بک پر دوستی ہوئی تو علی نجمہ سے ملنے میسن کالر چلا آیا جہاں نجمہ کے والد نے دونوں کو ایک ساتھ پکڑ لیا اور دونوں کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اورملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجمہ اور علی کے درمیان دوسال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، جب کہ دونوں فون پر بھی اکثر باتیں کرتے تھے۔

مزید : جرم و انصاف