چین نے نیا سپر کمپیوٹر پروٹوٹائپ سن وے لانچ کردیا

چین نے نیا سپر کمپیوٹر پروٹوٹائپ سن وے لانچ کردیا

بیجنگ(این این آئی)چین نے نیا سپر کمپیوٹر پروٹوٹائپ سن وے لانچ کردیا، جو سائنسی ریسرچ اور میڈیکل کی فیلڈ میں مددگار ثابت ہوگا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سن وے ایگزا اسکیل کمپیوٹر پروٹو ٹائپ کو نیشنل ریسرچ سینیٹر آف پیرالل کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این آر سی پی سی)، نیشنل سپر کمپیوٹنگ سینٹر اور پائلٹ نیشنل لیبارٹری فار میرین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر بنایا۔ایک ایگزا اسکیل کمپیوٹر یعنی دس لاکھ کی پانچ گنی طاقت (ایک ہزار کی چھٹی طاقت) فی سیکنڈ کے حساب سے کیلکولیشنز کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جولائی کو بھی ایک ایگزا اسکیل سپر کمپیوٹر ٹیانہے۔3 کا آزمائشی ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کا فائنل ورڑن 2020 تک سامنے آنے کی امید ہے۔یہ دونوں پروٹوٹائپ چین کے نیکسٹ جنریشن سپرکمپیوٹر کی تیاری میں ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر