چین میں دھوکہ بازی اور جعل سازی کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)دھوکہ بازی اور جعل سازی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔اور اس سلسلے میں ملک بھر میں مہم کا آغاز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق مہم میں ٹیلی مواصلات،انٹر نیٹ پر پھیلنے والی جعلی خبروں، افواہ ،مالیاتی شعبے،ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے کی امدادی سرگرمیوں، طب و صحت ، سیاحت ، ٹیکس، عدالتی امور ، ٹرانسپورٹ، علم و تعلیم ، انشورنس، غیرقانونی سماجی تنظیموں ، فلاح و بہبود ، اور اسپورٹس سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دھوکہ بازی اور جعل سازی کے خاتمے کے لیے موئثر اقدامات اٹھا ئے جائیں گے۔
چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی ملک کے تمام شعبوں میں ساکھ اور اعتمادکا نظام قائم کیا جائیگا اور ساکھ کا خیا ل نہ رکھنے والے افراد ،تنظیموں اور اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی تاکہ معاشرے میں ساکھ اور اعتماد کا تحفظ کیا جا سکے۔