کوئی امیدوار مقتدی الصدر کے معیار پع پورا نہ اتر سکا

کوئی امیدوار مقتدی الصدر کے معیار پع پورا نہ اتر سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی)عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کئی ہفتے گذر جانے کے بعد بھی حکومت کی تشکیل عمل نہیں آسکی ہے۔ دوسری جانب حکومت سازی کے حوالے سے مختلف سیاسی دھڑے اپنے اپنے امیدوار لانے کی کوشش کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کی سب سے بڑے سیاسی اتحاد سائرون کے سربراہ اور سرکردہ مذہبی سیاسی لیڈر مقتدیٰ الصدر نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے اپنی شرائط پیش کی ہیں مگر ابھی تک ان کی شرائط پر کوئی امیدوار پورا نہیں اتر سکا ۔مقتدیٰ الصدر کے سیاسی دفتر کے ا یک عہدیدار ضیاء الاسدی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایسا کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا جو وزارت عظمیٰ کے منصب کا اہل یا ان کے وضع کردہ معیار پر پورا اترتا ہو۔حال ہی میں مقتدی الصدر نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے 70 شرائط عاید کی تھیں جس پر دوسری سیاسی جماعتوں نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔الاسدی نے کہا کہ وزیراعظم کا انتخاب، یا سیاسی اتحاد کے لیے قانون اور دستور کی قید سے آزاد ہونا چاہیے۔سائرون اتحاد میں بعض ایسے ساسی رہ نما موجود ہیں جو خود کو وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے پیش کر سکتے ہیں،مگر اب تک ایسا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا جو مقتدیٰ الصدر کے وضع کردہ معیار پر پورا اترتا ہو۔

مزید :

عالمی منظر -