چین سمندر میں135کلو میٹر ریلوے سرنگ تعمیر کریگا

چین سمندر میں135کلو میٹر ریلوے سرنگ تعمیر کریگا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کو ریلوے کے ذریعے تائیوان سے ملانے کیلئے چینی حکومت سمندر میں135کلو میٹر طویل سرنگ تعمیر کریگی۔ٹانگ جی یونیورسٹی کے سربراہ زوہی ہوا کا کہنا ہے کہ چین یہ منصوبہ مکمل کرنے کی زبردست خواہش رکھتا ہے اور وہ سمندر میں دنیا کی سب سے بڑی ریلوے سرنگ تعمیر کرنا چاہتا ہے تاکہ مین لینڈ چین کو تائیوان سے ملا دیا جائے،یہ آئیڈیا کوئی نیا نہیں ہے بلکہ کئی دہائیوں سے ایسا ہو رہا ہے،ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق2016میں بھی اس پر غور کیا گیا تھا اور چینی سائنسدان اور انجینئرر اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ اس منصوبے پر کس طرح عمل کیا جا سکتا ہے،اس وقت37.9کلو میٹر طویل سرنگ فرانس اور برطانیہ کے درمیان موجود ہے اس چینی مجوزہ سرنگ کا ایک سرا صوبہ فیجان کے آزاد تجارتی زون پینگ تان میں ہوگا جبکہ اسکا دوسرا سرا تائیوان کے ساحلی شہر ایچ سن چو میں ہو گا۔یہ سرنگ نہ صرف یورپین سرنگ سے طویل ہوگی بلکہ یہ اس سے چوڑی بھی ہو گی اس کی چوڑائی10میٹر تک ہو سکتی ہے،اس طرح یہ تین سرنگوں کے برابر ہو گی جس پر ایک طرف آنے والی گاڑی اور دوسری طرف جانے والی گاڑیاں گزریں گی جبکہ سرنگ میں ایک لائن چھوٹی ہو گی جو ایمرجنسی کیلئے مخصوص کی جائیگی۔

مزید : عالمی منظر