وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو پر حملے کی سازش میں ملوث چھ افراد گرفتار

وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو پر حملے کی سازش میں ملوث چھ افراد گرفتار

کراکس(این این آئی)وینزویلا کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز صدر نیکولس میدورو پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نیسٹور ریفیرول کا کہنا تھا کہ صدر پرحملے کی سازش میں ملوث چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب وہ ہمارے پاس ہیں۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات جورج روڈریگز نے بھی کہا کہ یہ بائیں بازو کے رہنما پرایک حملہ تھا۔خیال رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو ایک ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ۔ یہ واقعہ ہفتے کے دن اس وقت رونما ہوا، جب وہ دارالحکومت کراکس میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر