سوڈان، حکومت اور باغیوں مابین مفاہمت، امن معاہدہ طے پا گیا

سوڈان، حکومت اور باغیوں مابین مفاہمت، امن معاہدہ طے پا گیا

خرطوم(آئی این پی )جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان مفاہمت اور امن معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کے تحت فریقین کو ایک عبوری حکومت کے قیام کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں نے ایک امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت فریقین کو ایک عبوری حکومت کے قیام کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں طے پانے والیایک امن معاہدے پر کچھ ہی عرصے کے لیے عمل ہو سکا تھا۔ سوڈان سے علیحدگی کے دو سال بعد یعنی 2013 میں ہی جنوبی سوڈان خانہ جنگی کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر