شمالی کوریائی وزیر خارجہ آج ایران پہنچیں گے،ہم منصب سے ملاقات ہوگی

شمالی کوریائی وزیر خارجہ آج ایران پہنچیں گے،ہم منصب سے ملاقات ہوگی

تہران(این این آئی) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہْو سات اگست بروز منگل ایرانی دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔ وہ اس دورے کے دوران اپنے ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ری کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا نے سن 2015 کی ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تہران حکومت پر ایک دفعہ پھر پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ نے رواں برس اپریل میں وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کے دارالحکومت باکْو میں ناوابستہ تحریک کی ایک میٹنگ میں بھی اعلیٰ سطحی ایرانی وفد سے ملاقات کی تھی۔ سن 2017 میں صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شمالی کوریائی وفد بھی شریک ہوا تھا۔

مزید : عالمی منظر