دنیا کا ہر ملک امریکہ سے دولت بٹورنا چاہتا ہے، امریکی صدر

دنیا کا ہر ملک امریکہ سے دولت بٹورنا چاہتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کا ہر ملک امریکہ سے دولت بٹورنا چاہتا ہے اور یہ چیز ہمیشہ سے ہمارے نقصان میں رہی ہے، جو ممالک اضافی کسٹم ڈیوٹی کے پابند نہیں ہونا چاہتے انہیں اپنی مصنوعات امریکہ میں پیدا کرنی چاہئیں، اضافی کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ہم امریکہ کے 12 ٹریلین ڈالر قرضے کو اتارنا شروع کریں گے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ممالک اضافی کسٹم ڈیوٹی کے پابند نہیں ہونا چاہتے انہیں اپنی مصنوعات امریکہ میں پیدا کرنی چاہئیں۔کسٹم ڈیوٹی کے بارے میں اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "کسٹم ڈیوٹی کو بلند ترین سطح پر رکھا گیا ہے ۔ دنیا کا ہر ملک امریکہ سے دولت بٹورنا چاہتا ہے اور یہ چیز ہمیشہ سے ہمارے نقصان میں رہی ہے۔ اگر یہ ممالک کسٹم نہیں دینا چاہتے تو اپنی مصنوعات کی پیداوار امریکہ میں دیں"۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس اضافی کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ہم امریکہ کے 12 ٹریلین ڈالر قرضے کو اتارنا شروع کریں گے کہ جن میں زیادہ تر اضافہ سابق صدر اوباما کے دور میں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم عوام کے لئے ٹیکسوں کو کم کر دیں گے اور کم از کم اپنے ملک کے لئے زیادہ اچھے تجارتی سمجھوتے کریں گے

مزید : عالمی منظر