کبھی حسد نہیں کیا ،جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں:قوی خان

کبھی حسد نہیں کیا ،جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں:قوی خان

لاہور (فلم رپورٹر )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی کی کامیابیوں سے حسد نہیں کی بلکہ جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں ، شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مجھے ایک وقت لگا مگر خدا کاشکر ہے کہ آج میری اداکاری کے چرچے ہر جگہ ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا اور میرے پرستاروں نے میری بھرپور پذیرائی بھی کی ۔ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اور خدا کاشکر ہے کہ میرا کردار عوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

اور کسی کی کامیابیوں سے کبھی حسد نہیں کی اور شاید یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات مجھے بھی کامیابیوں سے نواز رہی ہے ۔

مزید : کلچر