پیار اور محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے،عینی خان

پیار اور محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے،عینی خان

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ‘زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔عینی خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔

مزید : کلچر