آج بھی سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں:بشریٰ انصاری

آج بھی سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں:بشریٰ انصاری

لاہور( فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہے اور شاید یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں منزل کو نہیں پا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کسی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں اور یہی جستجو میری کامیابی کا راز ہے ۔

بشریٰ انصار ی نے کہا کہ نئے آنے والوں کو یہی سبق دوں گی کہ سینئرز کا احترام کریں اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کے تجربات سے استفادہ کریں ۔

مزید : کلچر