لوگوں کو تفریح فراہم کرنا زندگی میں میری حقیقی پہچان ہے: رنویر سنگھ

لوگوں کو تفریح فراہم کرنا زندگی میں میری حقیقی پہچان ہے: رنویر سنگھ

ممبئی(اے پی پی) بالی ود اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ لوگوں میں محبتیں بانٹنا اور تفریح فراہم کرنا زندگی میں میری حقیقی پہچان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مداحوں کی محبت اور حوصلہ افزائی نہ صرف مجھے مزید اچھا کام کرنے بلکہ اپنے فن اداکاری، اچھا اداکار بننے کی کوشش اور فلم بینوں کو تفریح فراہم کا عزم دیتی ہے اور لوگوں میں محبتیں بانٹنا پھیلانا اور تفریح فراہم کرنا زندگی میں میری حقیقی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے خلاف اندازے نہیں لگاتا اور نہ ہی دل میں حسد رکھتا ہوں جو مجھے بطور اداکار شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ رنیور سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’سمبا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

مزید : کلچر