سری دیوی کو نہ پہچاننے پر مداحوں کی رشی کپور پر کڑی تنقید

سری دیوی کو نہ پہچاننے پر مداحوں کی رشی کپور پر کڑی تنقید

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو نہ پہچاننے پر بْری طرح کڑی تنقید کا نشانہ بن گئے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ بے معنی تبصروں کی بدولت سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے صحافیوں اور مداحوں پر بھی تشدد کر چکے ہیں۔اس بار رشی کپور کو اْس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ساتھ موجود ایک ویڈیو میں ا?نجہانی اداکارہ سری دیوی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور نے ٹویٹر پر اپنی اور اداکارہ سری دیوی کی چند سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ یہ فلم کون سی ہے اور اس ویڈیو میں موجود اداکارہ کون ہیں میں پہچان نہیں سکا۔دیپا بھٹیا نامی صارف نے کہا کہ ’آج آپ کو کوئی نہیں پہچانتا اگر آپ سری دیوی کے ساتھ نگینہ اور چاندنی جیسی فلموں میں کام نہ کرتے۔ایک شہری روہت پنگالیا نے رشی کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شراب کا کثیر استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔کلبیر سنگھ نے کہا کہ ویڈیو میں موجود اداکارہ سری دیوی ہیں جب کہ اْن کے ساتھ کھڑے اداکار کو نہیں پہچان سکا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کچھ ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں۔

مزید : کلچر