ہماری فلم انڈسٹری اب بہتر ی کی جانب گامزن ہے:لائبہ علی

ہماری فلم انڈسٹری اب بہتر ی کی جانب گامزن ہے:لائبہ علی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسرلائبہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان میں بننے والی فلموں کو ہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لئے وہ کسی نہ کسی سے متاثر بھی ہوتا، جس کوسامنے رکھتے ہوئے وہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنے کوترجیح نہیں دیتا۔ حالانکہ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنے سے کوئی بھی فنکاربڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کی تربیت کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے، جس کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلموں کا دورواپس آرہا ہے۔

مزید : کلچر